کجریوال اور سیسوڈیا کی وینکیا نائیڈو سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اروند کجریوال اور ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے آج مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کرکے مرکزی حکومت کی مددطلب کی، تاکہ نئے اسکولس، کالجس، ہاسپٹلس، بس ڈپو نئی دہلی میں تعمیر کرنے کیلئے اراضی حاصل کی جاسکے۔ حکومت دہلی کے بموجب نئی دہلی میں پراجکٹ اراضی کی عدم موجودگی کی وجہ سے شروع نہیں کئے جاسکے۔ وینکیا نائیڈو سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیسوڈیا نے کہا کہ انہوں نے اروند کجریوال کے ساتھ وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی۔