حیدرآباد /26 جنوری ( سیاست نیوز ) کثرت سے شراب نوشی کے سبب ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ سی ایچ رمیش متوطن شیلا پلی ضلع محبوب نگر اپنے ساڑھو کے مکان واقع چندا نگر کو 24 جنوری کو پہونچا تھا جہاں پر دونوں نے کثرت سے شراب نوشی کی ۔ دوسرے دن صبح رمیش کی نعش مشتبہ حالت میں ساڑھوکے مکان سے دستیاب ہوئی ۔ پولیس چندا نگر میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔