یلا ریڈی ۔ /20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کتے کی جان بچانے میں کار بے قابو ہوکر پلٹ جانے سے ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ یہ حادثہ منڈل سداشیو نگر مستقر کی شیوار 44 ویں قومی شاہراہ پر پیش آیا ۔ منڈل گندھاری سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سریش کمار کچھ عرصہ سے کاماریڈی کے کلکی نگر میں مقیم تھا ۔ کچھ ضروری کام پر اپنے منڈل گندھاری میں جانے کیلئے اپنے دوست کی کار لیکر نکلا اور سداشیو نگر شیوار آتے ہی سڑک پر موجود کتے کو بچانے جاکر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کے نیچے اتر کر پلٹ گئی اور پاش پاش ہوئی کار چلانے والے سریش کمار شدید زخمی ہونے پر اسے 108 ایمبولینس کے ذریعہ کاماریڈی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے دیکھنے تک ہی فوت ہوگیا ۔ متوفی کی بیوی ناگا لتا ، بیٹا اور ایک بیٹی ہیں ۔ سب انسپکٹر مسٹر سریش نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔
کسان سمان فنڈ کیلئے درخواستیں مطلوب
یلاریڈی ۔ /20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جدید پٹہ پاس بکس حاصل کرنے والے کسان ، پردھان منتری ، کسان سمان اسکیم کیلئے درخواستیں داخل کرنے یلاریڈی منڈل محکمہ زراعت آفیسر مسٹر سنتوش کمار نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ۔ جدید پاس بکس لینے والے کسان اپنی پاس بک آدھار کارڈ ، بینک پاس بک ، زیراکس لیکر یلاریڈی زراعت آفس میں داخل کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے دی جارہی اس اسکیم سے تمام کسانوں کو استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔