کتھلاپور /19 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) زیڈ پی ٹی سی ممبر شریمتی ڈی متماں ایم پی پی بدم وجیا نے ملاپور منڈل کے گونڈم پلی ستارام گاؤں میں بروز پیر وظائف تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مستحق افراد میں وظائف تقسیم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے پروپگنڈے میں نہ آئیں ۔ انہوںنے کہا کہ تمام مستحق افراد کو حکومت کے فلاحی اقدامات پہونچائے جائیں گے ۔ گونڈم پلی میں 145 پوتارام میں 214 افراد میں وظائف تقسیم کئے گئے ۔ ایم پی ڈی او سنتوش کمار ، سرپنچ بی دیویتا ، کٹکم راج ریڈی ، منڈل کوآرڈینیٹر ممبر بی راجیش ، صدر منڈل ٹی آر ایس بدم نرساریڈی ، انیکورام ریڈی اور دیگر افراد نے حصہ لیا ۔