کتھلاپور /19 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) روزگار اسکیم کے ذریعہ کئے جانے والے کاموں کے سلسلے میں مزدوروں کو اجرت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے منڈل کے فقیر کونڈاپور کے مزدوروں نے پیر کے دن ایم ڈی او آفس کے روبرو احتجاج کیا ۔ چار ماہ قبل کئے جانے والے کاموں کی اجرت کی عدم ادائیگی سے عوام کو کافی مشکلات درپیش ہو رہی ہے ۔ فی کس 7 ہزار کے حساب سے 50 افراد کو رقم آنی ہے ۔ دھرنا دینے والے مزدوروں کے پاس ای سی نوین کمار نے آکر اس ماہ تک تمام افراد کو رقم ادائیگی کا تیقن دیا۔