کتور میں یاقوت پورہ کے شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : کتور کے علاقہ میں یاقوت پورہ علاقہ کے شخص کی مشتبہ موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 44 سالہ محمد یوسف پاشاہ جو پیشہ سے لاری ڈرائیور بتائے گئے ہیں وہ اپنی لاری میں کتور ضلع محبوب نگر سے سامان لاد کر لا رہے تھے کہ 29 اگست کے دن بارش کے پیش نظر لاری پر ٹاٹپتری کو درست کررہے تھے کہ حادثاتی طور پر برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئے ۔۔