حیدرآباد ۔ 2 اگست (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ کتور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بھوانی نگر علاقہ کی لڑکی فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 10 سالہ ثانیہ بیگم عرف فہمیدہ بیگم جو جاوید نگر بھوانی نگر علاقہ کے ساکن شیخ شبیر کی بیٹی تھی، کل اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ شہر حیدرآباد واپس ہورہی تھی کتور حدود میں حادثہ پیش آیا اور ثانیہ بیگم شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران فوت ہوگئی اوران کے افراد خاندان بھی اس حادثہ میں زخمی بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔