شادنگر ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر حلقہ کے کتور منڈل مستقر اور تماپور گرام پنچایت اور وارڈ ممبروں کے انتخاب کیلئے پولنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے موقع پر پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا تھا ۔ ووٹوں کی گنتی کے اختتام کے بعد الیکشن حکام نے کتور مستقر گرام پنچایت سرپنچ کی حیثیت سرپنچ کی حیثیت سے جینکی جگن کی کامیابی کا اعلان کیا ۔ جینکی جگن نے اپنے قریبی حریف بی یادیا کو 122 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ کتور گرام پنچایت کے 16 وارڈ ممبروں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں میں وارڈ (1) انجینلو ، (2) انڈالو ، (3) راج شیکھر ، (4) سونیتا ، (5) بی دیویندر ، (6) وینکٹیش ،(7) مانیماں ، (8) انورادھا ، (9) رمیش ، (10) لکشمی ، (11) راجو ، (12) بی جمکی ، (13) جے سرینو ، (14) سری سیلم ، (15) کے وینکٹیش ، (16) راجو نے کامیابی حاصل کی ۔ کتور منڈل کے موضع تماپور گرام پنچایت میں سرپنچ کی حیثیت سے این جناردھن ریڈی نے اپنے قریبی حریف راجندر گوڑ کو 69 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ وارڈ ممبروں کی حیثیت سے کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں میں (1) ممتا ، (2) کرشنا ، (3) ممتا ، (4) کویتا ، (5) پرمود ، (6) نرسمہا گوڑ ، (7) سرلم ، (8) شارادا ، (9) سکوبائی ، (10) سرینواس گوڑ ، (11) یادیا ، (12) لاونیا نے کامیابی حاصل کی ۔ پرامن پولنگ اور ووٹوں کی گنتی اور نتائج سامنے آنے کے ساتھ ہی کامیابی پرامیدواروں اور ان کے حامیوں نے زبردست جشن مناتے ہوئے آتشبازی کی ۔ کتور سرپنچ کی حیثیت سے جینکی جگن کی کامیابی پر ایک شاندار جلوس منظم کی گئی ۔ کتور مستقر اور تماپور گرام پنچایت کے علاقوں میں جشن کا ماحول دیکھا گیا ۔ تماپور سرپنچ کی حیثیت سے کامیاب ہونے والے سرپنچ این جناردھن ریڈی تلگودیشم پارٹی کے تائیدی امیدوار تھے ۔ کتور سرپنچ کیلئے انتخابی میدان میں کئی ایک امیدوار انتخابی میدان میں شامل تھے ۔ کتور گرام پنچایت سرپنچ کی حیثیت سے جینکی جگن کی کامیابی پر ان کے حامیوں میں زبردست جوش دیکھا گیا ۔ کتور سرپنچ کی نشست کیلئے درکار کا مسئلہ تھا ۔ دونوں مقامات پر انتخابات اور ووٹوں کی گنتی کے پرامن انعقاد پر پولیس نے راحت کی سانس لی ۔ سرکل انسپکٹر رورل گنگادھر نے پولیس کا معقول بندوبست کیا تھا ۔ کتور گرام پنچایت نو منتخبہ سرپنچ جینکی جگن اور تماپور سرپنچ نو منتخبہ این جناردھن ریڈی نے اپنی کامیابی کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس امید کے ساتھ ووٹرس نے اپنا قیمتی ووٹ ڈال کر کامیاب بنایا ہے ۔ ان تمام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گرام پنچایتوں کے حدود میں واقع علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر مقامی عوام اور سیاسی قائدین بھی موجود تھے ۔