ایک اچھی کتاب کا مطالبہ نہ صرف بہترین مصرف ہے بلکہ یہ ہمیں زندگی گذارنے کا ڈھنگ بھی سکھاتا ہے ۔ نشست و برخواست کے طریقے محفل میں گفتگو کے آداب لہجے میں رکھ رکھاؤ پیدا کرنا ۔ یہ سب سلیقے مطالعے سے حاصل ہوتے ہیں اور مزے کی بات کوئی ٹیوشن فیس بھی نہیں ۔ مطالعہ کرنے کی عادت سے نہ صرف ہمارے بڑے بزرگ ہم سے خوش ہوں گے بلکہ ہمارے چھوٹے بہن بھائی اور ان کے ساتھ بھی ہم سے اچھی باتیں سیکھیں گے ۔ ہماری بات کو توجہ سے سنیں گے ۔ اسے قابل عمل جانیں گے ۔ کسی اچھی اور معیاری کتاب کا انتخاب اور اس کا مطالعہ ہمیں قطعاً اس بات کا احساس نہیں دلائے گا کہ ہم نے اپنا قیمتی وقت ضائع کیا ۔ مطالعہ کرنا بھی ایک فن ہے اور مطالعہ کرنے کی ایک اچھی عادت ہمیں دوسرے بہت سے برے کاموں سے بچائے رکھتی ہے اور زندگی میں ٹہراؤ پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے تو بس آج ہی کتاب سے دوستی کیجئے ۔