کبڈی کھیلنے کے دوران طالبہ کی موت

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : یوم جمہوریہ تقاریب کی تیاری میں مصروف ایک کمسن لڑکی مشتبہ حالت میں فوت ہوگئی ۔ میڑپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 10 سالہ سائی لیلا نامی لڑکی یوم جمہوریہ تقاریب کے سلسلہ میں اسپورٹس میں حصہ لے رہی تھی لڑکی آج اسکول کے احاطہ میں کبڈی کھیل رہی تھی کہ اچانک گرپڑی اور بے ہوش ہوگئی ۔ جس کو مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس میڑچل مصروف تحقیقات ہے ۔۔