کبڈی کھیلنے کے دوران جھگڑا کمسن لڑکا ہلاک

حیدرآباد۔/27ستمبر، ( پی ٹی آئی) کبڈی کھیلنے کے دوران 2 کمسن بچوں کے مابین بحث نے ایک کی جان لے لی۔ یہ واقعہ شمس آباد میں کل رات اسوقت پیش آیاجب چند لڑکے اسکول گراؤنڈ پر کبڈی کھیل رہے تھے۔ ان کی عمر 13اور 14 سال کے درمیان بتائی گئی۔ دوران کھیل آؤٹ ہونے کے مسئلہ پر اُن میں بحث ہوگئی اور وہ گراؤنڈ سے چلے گئے لیکن چند منٹ بعد ایک 14 سالہ لڑکا جو دوسرے 13 سالہ لڑکے کے گھر کے قریب سے گذر رہا تھا اس وقت ان دونوں میںجھگڑا ہوگیا۔ اس لڑائی میں اس نے 13 سالہ لڑکے کی گردن پر مکا رسید کردیا اور وہ بے ہوش کر گر پڑا۔ اُسے فوری قریبی ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے 14 سالہ لڑکے کو حراست میں لیتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ دونوں لڑکے آٹھویں جماعت کے طالب علم ہیں۔شہر میں نوجوان لڑکوں میں آپسی لڑائی اور ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔کھیل کے دوران معمولی بات پر جھگڑے عام ہوتے جارہے ہیں۔