کبڈی میں ریاستی مقابلوں کیلئے مہیش کا انتخاب

یلاریڈی ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی مستقر کے ہائی اسکول میں دسویں جماعت کا طالب علم مہیش انڈر 16 کبڈی کیلئے ریاستی سطح پر منتخب کر لیا گیا ۔ صدر مدرس سنگمیشور ، پی ڈی ہیرا لال نے مزید بتایا کہ مہیش ان دنوں منڈل سطح کے ضلع سطح کے منعقدہ کبڈی مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنالوہا منوالیا تھا ۔ اکٹوبر 11 – 12 – 13 کو ورنگل میں ہونے والے ریاستی سطح کے کبڈی مقابلوں میں مہیش بھی حصہ لے گا ۔ کبڈی میں منڈل سطح سے ریاستی تک رسائی کرنے پر صدر مدرس و اساتذہ نے طالب علم مہیش کو مبارکباد دی ۔