کبڈی لیگ کے ماباقی مقابلے ہندوستان میں ہی ہوں گے

نئی دہلی 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویو ورلڈ کبڈی لیگ جوکہ ہندوستان کا پہلا بین الاقوامی کبڈی ٹورنمنٹ ہے، اِس نے آج فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ماباقی مقابلے ہندوستان میں ہی منعقد کرے گا جیسا کہ پہلے طے تھا کہ کچھ مقابلے پاکستان میں منعقد ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق ٹورنمنٹ کا خطابی مقابلہ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے ماباقی مقابلوں کیلئے میدانوں کی نشاندہی کردی گئی ہے۔