حیدرآباد ۔ 11 اکٹوبر (سیاست نیوز) ہندوستان کے بڑے آن لائن مارکٹ پلیٹ فارم Snapdeal کی جانب سے اس کے ریئل اسٹیٹ زمرہ میں ایک بڑے سیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ دیوالی ریئل اسٹیٹ سیل کی خصوصیت یہ ہیکہ اس میں ہندوستان کے مشہور ریئل اسٹیٹ ڈیولپرس کے اپارٹمنٹس فروخت کئے جارہے جن کی قیمتوں کا رینج 30 لاکھ سے 5 کروڑ روپئے تک ہے۔ کمپنی ایس بی آئی سے امکنہ قرض پر کم سے کم شرح سود کا دعویٰ کرتی ہے۔ 25:75 پے منٹ آپشنس کے ساتھ ۔ اس کے علاوہ کمپنی بکنگ پر مفت کارس، آئی فون، چھ گرام کے سونے کے سکوں کی بھی پیشکش کررہی ہے۔ یہ اپارٹمنٹس فروخت کیلئے دہلی، ممبئی، بنگلورو، چینائی، حیدرآباد، پونے، کولکتہ، احمدآباد اور جے پور میں دستیاب ہیں۔ یہ آفرس 1BHK، 2BHK، 3BHK اور 4BHK اپارٹمنٹس کیلئے دستیاب ہیں۔ 2015ء میں اسناپ ڈیل کی شاندار کامیابی کے بعد، جس میں اس کمپنی نے سات دن میں تقریباً 150 مکانات فروخت کئے تھے۔ یہ ریئل اسٹیٹ دیوالی سیل کا دوسرا ایڈیشن ہے۔ دیوالی ریئل اسٹیٹ سیل کا آغاز 5 اکٹوبر سے ہوا ہے اور یہ 21 اکٹوبر تک جاری رہے گا۔ ٹونی نوین، ایس وی پی پارٹنر شپس اینڈ اسٹریٹیجک انشیٹیوز، اسناپ ڈیل نے کہاکہ کئی کسٹمرس کیلئے خریداری کرنے کا یہ ایک مبارک موقع ہے اور ہم اس امید کے ساتھ دیوالی ریئل اسٹیٹ سیل کے دوسرے ایڈیشن کو لارہے ہیں کہ اس سے گھر خریدنے کے خواہاں ہمارے کسٹمرس کی خواہش پوری ہو۔