تیار مکانات کے پراجکٹس کو دیکھنے والے خریداروں کے لیے منفرد نمائش
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : گھر خریدنے والوں کی مدد اور حیدرآباد میں جائیدادوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ایچ ڈی ایف سی لمٹیڈ کی جانب سے جائیداد سے متعلق ایک منفرد نمائش ’ ریڈی ٹو اکوپائی ہوم شوکیس ‘ کا 23 اور 24 جنوری کو جے آر سی کنونشنس اینڈ ٹریڈ فیرس ، نارنے روڈ ، رائے درگم ، حیدرآباد پر اہتمام کیا جائے گا ۔ یہ دو روزہ نمائش گھر خریدنے والوں کو ڈیولپرس سے راست بات چیت کرنے ، جائیداد سے متعلق سوالات کرنے ، ہوم لون سروسیس سے استفادہ کرنے اور پروفیشنل گائیڈنس کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے ۔ یہ ایونٹ خاص طور پر تیار مکانات کے پراجکٹس کو دیکھنے والوں کے لیے پیش کیا جارہا ہے ۔ مذکورہ دو دن یہ نمائش 10 بجے دن تا 7 بجے شام وزیٹرس کے لیے کھلی رہے گی ۔ اس نمائش میں مشہور ڈیولپرس حیدرآباد میں 3500 سے زائد قبضہ کے لیے تیار جائیدادوں کو پیش کریں گے ۔ جس میں مختلف آپشنس ہوں گے جیسے اپارٹمنٹس اور ولاس ۔۔