حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کیمیکل اینڈ پٹروکیمیکل انڈسٹری کے فلیگ شپ ایونٹ ، انڈیا کیم 2014 کے 8 ویں ایڈیشن کا 9 تا 11 اکٹوبر 2014 ممبئی میں انعقاد ہوگا ۔ اندراجیت پال ، سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف کیمیکلس اینڈ پٹروکیمیکلس حکومت ہند نے یہ بات بتائی ۔ آج یہاں ایک انڈسٹری میٹ سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر اندرا جیت نے کہا کہ ہندوستان کی کیمیکلس اینڈ پٹرو کیمیکلس انڈسٹری ملک کی معاشی ترقی میں اہم رول ادا کرتی ہے ۔۔