کا آغازHi-Casual Jewelry مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے ہلکے وزن کے کلکشن

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : جیولری میں اختراع کرنے کی کوشش میں اور بدلتے رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے زیورات کے خواہش مندوں کے لیے ’ ہائی کیثرول جیولری ‘ کے نام سے سونے ، ہیرے ، ناتراشیدہ ہیروں اور قیمتی نگینوں میں ہلکے وزن کے جیولری کلکشن کو متعارف کیا ہے ۔ ہائی کیثرول جیولری کا آغاز کوچی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی برانڈ سلیبریٹی فلم اسٹار کاجل اگروال نے کیا ۔ ہلکے وزن کے اس کلکشن کو 17 تا 30 سال عمر گروپ کو ملحوظ رکھتے ہوئے متعارف کیا گیا ہے اور یہ کالج ویر اور آفس ویر کے طور پر بھی موزوں ہے ۔ اس میں نیکلیس ، اسٹڈس ، پینڈنٹس ، انگوٹھی ، بریسلیٹس اور چوڑیوں کی قیمت 5000 روپئے سے شروع ہوتی ہے ۔ یہ کلکشن عنقریب ہندوستان اور بیرون ملک میں مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے تمام شورومس پر دستیاب ہوگا ۔ ہائی کیثرول جیولری کے لیے مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے واپس خریدی کی گیارنٹی ، زندگی بھر مفت مینٹننس اور ایک سال مفت انشورنس کوریج فراہم کیا جائے گا