حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : سہ روزہ نمائش
Trendz Vivah کا آج یہاں تاج کرشنا بنجارہ ہلز پر آغاز ہوا جس کا رسمی طور پر افتتاح ٹالی ووڈ کی اداکارہ نیلیئا بھوانی ، ابھرتی ہوئی اداکارہ ہراتھی ہنی اور سماجی کارکن مادھوی نرولہ نے کیا ۔ اس نمائش میں ملک کے مشہور فیشن ڈیزائنرس کولکتہ ، ممبئی ، بنگلور ، احمد آباد ، مدھیہ پردیش ، دہلی ، حیدرآباد کے ڈیزائنرس ان کے پراڈکٹس اور ملبوسات کی نمائش کررہے ہیں ۔ جس میں خوبصورت ساریز ، ڈیزائنر کپڑے ، جیولری ، برائیڈل ویر ، ہاف ساریز ، لائف اسٹائل اکسیسریز ، ہوم ڈیکورس ، کڈس ویر اور مزید کئی پراڈکٹس کی 60 اسٹالس پر نمائش اور فروخت کی جارہی ہے ۔ آرگنائزر شانتی کتھیراون نے یہ بات بتائی اور کہا کہ یہ نمائش 3 ستمبر تک جاری رہے گی ۔۔