کاکتیہ یونیورسٹی کے امتحانات

ورنگل ۔ 28 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاکتیہ یونیورسٹی کنٹرولر آف اگزامیشن پروفیسر ایم وی رنگاراو کے بموجب کاکتیہ یونیورسٹی کے ڈگری کورسس بی اے ، بی کام ، بی بی ایم اور بی ایس سی سپلیمنٹری امتحانات 23 ستمبر تا 25 اکٹوبر منعقد ہونگے ۔ڈگری سال اول کیلئے امتحانی وقت دوپہر 2 تا 5 اور سال دوم سوم کیلئے 9 بجے تا 12 بجے تمام طلبہ وطالبات ، ہال ٹکٹ ، ٹائم ٹیبل و دیگر معلومات کیلئے یونیورسٹی ویب سائیٹ www.kakatiya.ac.in سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔