کاکا کی واپسی

میلان ۔3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کے لیجنڈ فٹبالر کاکا نے سبکدوشی ختم کرکے اٹلی کے کلب مونزا کی طرف سے میدان میں اتر نے کا فیصلہ کرلیا۔مونزا فٹبال کلب کاکا کے پرانے کلب اے سی میلان کے مالک سلواؤبرلوس کونی نے خریدا ہے اور انہوں نے خصوصی طور پر کاکا سے درخواست کی کہ وہ سبکدوشی ختم کرکے کلب میں شامل ہوجائیں۔2017میں فٹبال سے سبکدوش ہونیوالے برازیلین فٹبالر نے اس پیش کش پر مثبت ردعمل ظاہر کریتے ہوئے کہا کہ وہ رواں سیز ن کے دوران سیریز سی میں مونزا کلب کی طرف سے میچز کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

سرفراز کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھا جائے :آفریدی
کراچی ۔3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد قیادت میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز احمد کوورلڈ کپ تک کپتان مقرر کیا جائے تاکہ انہیں اعتماد مل سکے۔ ٹسٹ ٹیم کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پرحیران ہوں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کی پاکستان ٹیم میں شمولیت پر ٹیم انتظامیہ اورسلیکشن کمیٹی کی سوچ الگ الگ ہے۔اگر سلیکشن کمیٹی فواد عالم کو پاکستان ٹیم میں منتخب نہیں کرتی تو پھر ڈومیسٹک کرکٹ بند کردے۔ فواد عالم اچھا کھلاڑی ہے اس کو ٹیم میں نہ لینا سمجھ سے باہر ہے۔