حیدرآباد۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) گیاس کے اخراج کے سبب کاچی گوڑہ علاقہ میں 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ سب انسپکٹر کاچی گوڑہ نوین کمار نے بتایا کہ اے ملیش کے مکان میں بونال تہوار منعقد کیا گیا تھا اور اس موقع پر پکوان کیا جارہا تھا اسی دوران گیاس سلنڈر سے گھریلو پکوان گیاس کے اخراج سے وہاں پر ہلکی سی آتشزدگی پیدا ہوگئی جس میں 63 سالہ بھاگیہ لکشمی ، 35 سالہ فرزند امرناتھ ، 8 سالہ نتن اور 38 سالہ باورچی ناگیش اس حادثہ میں جزوی طور پر جھلس گئے ۔ آگ پر فوری قابو پالیا گیا اور مذکورہ زخمی افراد کو مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ کاچی گوڑہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔