حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کاچی گوڑہ کے علاقہ میں ایک سیکوریٹی گارڈ کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 50 سالہ نرسنگ راؤ اے ٹی ایم سنٹر کے قریب مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق نرسنگ راؤ جو خواجہ گیری نگر کاچی گوڑہ میں رہتا تھا ۔ باغ لنگم پلی کے علاقہ میں واقع ایک اے ٹی ایم سنٹر پر بہ حیثیت سیکوریٹی گارڈ خدمات انجام دیتا تھا ۔ یہ شخص اے ٹی ایم کے قریب مردہ دستیاب ہوا ۔ پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔
مالی پریشانی اور خرابی صحت پر دو افراد کی خود کشی
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مالی پریشانی اور خرابی صحت سے تنگ آکر دو افراد نے خود کشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات سعید آباد اور ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ سعید آباد پولیس کے مطابق 25 سالہ وینکٹیش جو سنگارینی کالونی علاقہ کا ساکن تھا اس شخص کی صحت خراب تھی اور خرابی صحت سے یہ پریشان تھا جس نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ نرسمہا جو بائی رامل گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے میستری بتایا گیا ہے ۔ مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس نے آج صبح کے اوقات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔