کاچی گوڑہ میں ایک شخص کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 55 سالہ بالراج جو پیشہ سے کارپینٹر تھا ۔ رحمت باغ کاچی گوڑہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بالراج خرابی صحت کے سبب پریشان تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔