کاٹے دھن میں حادثہ ‘ تاجر ہلاک

حیدرآباد۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) شہر کے صنعتی علاقہ کاٹے دھن میں رات دیر گئے پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک تاجر برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ مائیلاردیو پلی پولیس کے بموجب 60 سالہ شیوا بالک ساکن حیدر نگر عطا پور اپنے دوست لوہار کے ہمراہ کار میں کاٹے دھن سے گذر رہا تھا اور یو ٹرن لینے کے دوران مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں شیوا برسرموقع ہلاک ہوگیا اور اس کا دوست معمولی سا زخمی ہوگیا۔ مہلوک کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا اور کار ڈرائیور کے خلاف مائیلاردیو پلی پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔