ممبئی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی نے آج کہا کہ کانگریس کے ساتھ نشستوں کی تقسیم کے معاملہ میں بات چیت کے ساتھ ساتھ امیدواروں کو قطعیت دینے کا عمل 9ستمبر تک مکمل ہوجانے کی توقع ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این سی پی ترجمان نواب ملک نے کہا کہ اگرچہ ان کی پارٹی 288 کے منجملہ زیادہ سے زیادہ نشستیں لڑنے کیلئے اپنے مطالبہ پر اٹل ہے لیکن قطعی تعداد شردپوار طئے کریں گے۔