کانگریس ۔ ایس پی اتحاد کی شاندار کامیابی ہوگی : اکھلیش

لکھنو 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے آج کہا ہے کہ انھیں وزارت عظمیٰ کی خواہش نہیں ہے اور ریاست میں ہی خدمات انجام دینے کو بہتر تصور کرتے ہیں۔ ایک نیوز چیانل کے پروگرام میں انھوں نے وضاحت کی کہ وہ ملک کا وزیراعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں رکھتے۔ انھوں نے طنزیہ انداز میں کہاکہ جو لوگ دہلی سے دور ہیں بہت ہی خوش ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ۔ ایس پی اتحاد شاندار اکثریت حاصل کرلے گا اور وہ 403 رکنی اسمبلی میں 300 سے زائد نشستوں پر کامیاب ہوجائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ جن لوگوں نے ہماری حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کیا ہے اگر 50 فیصد بھی ہمیں ووٹ دیں گے تو ہم بہ آسانی 300 نشستیں جیت جائیں گے۔