نظام آباد کے مذکورہ کونسلرس کا محمد علی شبیرسے اظہار تشکر
نظام آباد:29؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)قائد اپوزیشن قانون ساز کونسل مسٹر محمد علی شبیر نے نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے (5)کارپوریٹرس کو فی کس(3)لاکھ روپیئے جملہ(15)لاکھ روپیئے اپنے ترقیاتی فنڈس منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔بلدی فلور لیڈر کانگریس پارٹی وکارپوریٹر ڈیویژن نمبر21مسٹر ایم اے قدوس کی قیادت میں کانگریس کارپوریٹرس کیشو مہیش ڈیویژن نمبر12، سرپا راجو ڈیویژن نمبر17، رگھو ڈیویژن نمبر23اورلاونیاجگت ریڈی ڈیویژن نمبر1نے قائد اپوزیشن مسٹر محمد علی شبیر سے ملاقات کی اور ان کے ڈیویژن میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے ایم ایل سی ترقیاتی فنڈس منظور و جاری کرنے کی خواہش کی جس پر مسٹر محمد علی شبیر نے بشمول ایم اے قدوس کارپوریٹر ڈیویژن نمبر21جملہ15لاکھ روپیئے منظور کرتے ہوئے احکامات حوالے کئے۔ جس پرمسٹر ایم اے قدوس اور مذکورہ کانگریس کارپوریٹرس نے مسٹر محمد علی شبیر سے اظہار تشکر کیا۔ یہاں یہ ذکر بے محل نہ ہوگا کہ بلدی فلور لیڈر مسٹر ایم اے قدوس نے ایم ایل سی مسز آکولہ للیتا سے فی کانگریس کارپوریٹرس کیلئے فی کس3لاکھ روپیئے ترقیاتی فنڈس منظور کرانے میں اہم رول ادا کیا۔اور کئی ڈیویژنوں میں ترقیاتی کاموں کاآغاز بھی کردیاگیا۔ بلدی فلور لیڈر مسٹر ایم اے قدوس نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے اور ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے وہ ہمیشہ کوشاں رہے ہیں اور ان کے سامنے جو بھی عوامی مسائل پیش کئے جائیں گے ہرممکن عملی اقدامات کرتے ہوئے مسائل کو حل کریں گے ۔