کانگریس کے واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر اُبھرنے کا امکان: ابھیشک سنگھوی

نئی دہلی 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد ابھیشک مانو سنگھوی نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے بعد کانگریس واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر اُبھرے گی اور غیر بی جے پی اتحاد کو بہ آسانی مرکز میں حکومت تشکیل دینے کے لئے اکثریت حاصل ہوجائے گی۔ سنگھوی نے دعویٰ کیاکہ بی جے پی کو 100 تا 120 نشستوں پر نقصان کا سامنا ہوگا۔ یہ نشستیں مختلف ریاستوں میں واقع ہوں گی جہاں سے ہونے والے نقصان کی بی جے پی پابجائی نہیں کرسکے گی۔