کانگریس کے سینئر قائد گنگادھر راؤ پٹواری کی ٹی آر ایس میں شمولیت

بودھن ۔/4اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک کے چیرمین و کانگریس پارٹی کے سینئر قائد مسٹر گنگادھر راؤ پٹواری گزشتہ روز چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے حیدرآباد میں ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ مسٹر کے سی آر نے انہیں گلابی کھنڈوا گلے میں ڈال کر پٹواری کا ٹی آر ایس پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ وہپ و رکن اسمبلی کاماریڈی مسٹر جی گوردھن رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر چیرمین بلدیہ بودھن ایلیا کے علاوہ ضلع نظام آباد کے سینئر ٹی آر ایس پارٹی قائدین موجود تھے۔ مسٹر گنگاراؤ کے اس اچانک اقدام سے بودھن میں کھلبلی مچ گئی۔ ذرائع کے بموجب ڈی سی سی بی چیرمین پٹواری کی ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت کے تعلق سے بودھن رکن اسمبلی کو لمحہ آخر میں مطلع کیا گیا گنگا دھر راؤ پٹواری اچانک کانگریس پارٹی چھوڑ کر ٹی آر ایس میں چلے جانے پر یہاں کانگریس پارٹی کے قائدین نے ان کے اس اقدام کی سخت مذمت کی اور امبیڈکر چوراستہ پر پٹواری کا پتلہ نذر آتش کیا گیا۔ اس احتجاج میں ایم پی پی بودھن گنگاشنکر صدر ٹاؤن کانگریس جی پرساد گنگادھر گوڑ، نریندر ریڈی، سائی ریڈی کے علاوہ یوتھ کاگریس کے نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔