نئی دہلی۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس پر اس کی مجوزہ نیائے اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر قائد مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کا ڈی این اے اعظم ترین کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقل ترین اجرت برائے غربہ کی بات کررہی ہے۔ نقوی نے یو پی کے ضلع رام پور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی۔ بی ایس پی اور کانگریس چاہتے ہیں کہ ’’جرائم کا اتحاد‘‘ قائم کریں لیکن ان میں سے کسی کی بھی کیمیا اور طبیعیات ایک دوسرے سے نہیں ملتیں۔ انہوں نے کہا کہ جیا پردارام پور لوک سبھا نشست کے لیے بی جے پی کی امیدوار ہیں۔ جو لوگ کانگریس۔ایس پی اتحاد یو پی اسمبلی انتخابات کے دوران دیکھ چکے ہیں، وہ اسے ایس پی ۔ بی ایس پی اتحاد کی کسوٹی قرار دیتے ہیں لیکن یہ اتحاد بری طرح ناکام رہے گا۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اپنی تقریر میں کہا کہ برسوں تک اقتدار میں رہنے کے باوجود کانگریس نے غریبوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔