مجلس اور ٹی آر ایس پر تنقید، میدک میں روڈ شو سے ہنمنت راؤ کا خطاب
میدک۔/13 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم کے سربراہ سابق راجیہ سبھا رکن مسٹر وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ ایم آئی ایم ایک مفاد پرست جماعت ہے وہ کسی بھی پارٹی کی مستقل دوست نہیں رہتی یہ قائدین ابن الوقت ہیں۔ تحریک تلنگانہ کے دوران خاموش تماشی رہے، اندرونی طور پر علحدہ ریاست تلنگانہ کے مخالفین میں سے ہیں۔ لیکن جب ریاست حاصل ہوئی محض اپنے مفاد کے حد تک ٹی آر ایس کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ کبھی کانگریس کے ساتھ تو کبھی کانگریس کو ہاتھ دینا ان کا وطیرہ ہے۔ اس جماعت نے مسلمانوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔ …… ترقی اور یہاں بسنے والے غریب مسلمانوں کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ سب سے اہم مسئلہ اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات کے معاملہ میں کے سی آر پر کبھی بھی دباؤ نہیں ڈالا۔ مسٹر ہنمنت راؤ میدک کے رام داس ایکس وے پر انتخابات کے سلسلہ میں ایک روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے نگران حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کے سی آر وعدوں کے اعلیٰ عہدیدار عمل کے چپراسی ہیں۔ مسٹر ہنمنت راؤ نے کہا کہ اب کی بار کانگریس حکومت قائم ہوگی اور کے سی آر کو آرام کا موقع نصیب ہوگا۔ اس موقع پر پی سی سی ممبر بٹی جپگتی ، آرگنائزنگ سکریٹری تلنگانہ کانگریس مسٹر میساڈم بالکرشنا، سکریٹری پی سی سی مسٹر چودھری سپرا بھات راؤ، ایم انجینلو، جی انجیلو، کونسلر مدھوسدن راؤ، چندرامال، آر آر دیواکر کونسلر، اے روی کونسلر کے علاوہ کانگریس کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ روڈ شو کی وجہ ٹریفک میں زبردست خلل پڑا۔