کانگریس کے باغی امیدوار کی تائید

کلواکرتی۔/23اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی حلقہ اسمبلی سے مقابلہ کرنے والے کانگریس کے باغی امیدوار کے نارائن ریڈی کی تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی، تلنگانہ لکچررس فورم، فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس، والی بال اسوسی ایشن نے اپنی بھرپور تائید کا اعلان کیا ہے۔ کل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جے اے سی چیرمین سدانندم گوڑ نے بتایا کہ تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں آچکا ہے اور اب اس کی ترقی کیلئے کوئی قائد کام کرسکتا ہے تو وہ کے نارائن ریڈی ہیں۔ اس لئے ہم تمام نے ان کی تائید کا اعلان کیا ہے جبکہ تلنگانہ تحریک میں بریلینٹ اسکولس آف گروپ کے چیرمین اور ان کے تمام اسکولس کے ٹیچرس و طلبہ نے بھرپور حصہ لیا تھا جس کے سبب یہ تحریک کامیاب ہوچکی تھی۔ اس لئے ہم سب نے اور پالمور یونیورسٹی کے تمام طلبہ گروپ نے ان کی تائید کا اعلان کیا ہے لہذا تلنگانہ اور خاص طور پر کلواکرتی حلقہ اسمبلی کی عوام سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ نارائن ریڈی کی کامیابی کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کرکے انہیں کامیاب بنائیں۔