کانگریس کی یوم تاسیس تقریب

اوٹکور 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اوٹکور کانگریس آفس پر پارٹی کارکنان کانگریس نے یوم تاسیس تقریب منائی ۔ جناب کے لکشمنا صدر منڈل کانگریس نے کانگریس کا جھنڈا لہرایا۔ اس موقع پر سابق زیڈ پی ٹی سی اورند کمار ،ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی رکن ضلع زیڈ پی ٹی سی کانگریس جناب گوئند پا کونسلر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بنیاد کانگریس ہی نے ڈالی اور اس کے استحکام میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ اس طرح کانگریس پارٹی نے علحدہ تلنگانہ کے سلسلہ میں پیش قدمی کرتے ہوئے تلنگانہ کے قیام کا فیصلہ کیا جس سے عوام خوب واقف ہے ۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے کانگریس کی رکنیت سازی بھی کی اور کیک کاٹ کر جشن منایا ۔ اس موقع پر جناب بشیر احمد، جناب ضمیر علی امرجنتہ، عبدالقادر موجود تھے۔