بھوانی پٹنہ 29 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنے کندھوں پر شریک حیات کی نعش کو 10 کیلومیٹر تک لیجانے والے دانا مانجھی نے آج کانگریس کی جانب سے منعقدہ پد یاترا میں حصہ لیا ۔ یہ یاترا مانجھی کے آبائی گاؤں سے منظم کی گئی تاکہ ان کیلئے انصاف طلب کیا جاسکے ۔ مانجھی نے اپنی دو چھوٹی بچیوں کے ساتھ پد یاترا میں حصہ لیا جس نے 60 کیلومیٹر کا فیصلہ طئے کیا ۔ یہ یاترا کل شروع ہوئی تھی اور آج بھوانی پٹنہ ٹاؤن میں ضلع ہیڈ کوارٹرس پر ختم ہوئی ۔ مانجھی نے کالا ہانڈی ضلع کلکٹر کے دفتر کے روبرو دھرنا میں بھی حصہ لیا ۔ سابق مرکزی وزیر بھکت چرن داس اور سابق ایم پی پردیپ ماجھی ان قائدین میںشامل تھے جنہوں نے پد یاترا میں حصہ لیا ۔ کانگریس قائدین نے دانا مانجھی کی گلپوشی کی مانجھی نے تاہم یاترا کے دوران اس کے آرگنائزرس کے تعلق سے کچھ بھی معلومات سے انکار کیا ۔ اس نے کہا کہ وہ نہیں جانتا کہ پدیاترا کس نے منظم کی ہے ۔