بچکنڈہ ۔ یکم جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدنور منڈل کے کانگریس پار ٹی کے 5 ایم پی ٹی سی کل رات حیدرآباد میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جکل حلقہ مدنور منڈل کے مواضعات کے پانچ افراد پپلا بائی ایم پی ٹی سی شگر کاہ عرشنامینی ایم پی ٹی سی تڑکور گوداوری بائی ایم پی ٹی سی لیمبور سری سائی مادووا اکلارہ بک سنجید کمار سلطان پیٹ پانچ افراد کانگریس پارٹی چھوڑتے ہوئے ٹٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ ذرائع کے بموجب کل رات ٹی آر ایس بھون حیدرآباد میں وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راؤ ظہیر آباد رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل جکل حلقہ کے رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔