بھوپال، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس کی لہر کے کئی پولنگ مراکز سے ای وی ایم خراب ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کئی ایسے ووٹنگ مراکز، جو کانگریس کے حق والے ہیں، وہاں سے ای وی ایم خراب ہونے کی خبریں آ رہی ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کانگریس کے پولنگ ایجنٹس سے کہا ہے کہ وہ خراب مشین کی جگہ تبدیل کی جانے والی مشینوں کے نمبر نوٹ کر لیں اور نئی مشین سے ووٹنگ شروع ہونے کرنے سے قبل 50-100 ووٹ ڈال کر چیک ضرور کریں۔مدھیہ پردیش میں آج پولنگ ہو رہی ہے ۔ صبح سے ہی کئی مقامات سے ای وی ایم میں خرابی کی خبریں آ رہی ہیں۔