نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے لوک سبھا انتخابات میں بدترین شکست کا محاسبہ شروع کردیا ہے اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ایک گوشہ نے یہ قیاس ظاہر کیا کہ اسرائیلی انٹلی جنس ایجنسی موساد اس کیلئے ذمہ دار ہیں ۔ جنرل سکریٹری موہن پرکاش کی یہ دلیل ہے کہ 2009 ء سے موساد نے آر ایس ایس کے ساتھ قریبی روابط قائم کرلئے تاکہ کانگریس حکومت کو بے دخل کیا جائے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یو پی اے حکومت کے اسرائیل سے قریبی روابط نہیں تھے۔