کانگریس کی رکنیت سازی مہم

کریم نگر ۔ 9 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی کی سابق صورتحال کی بحالی کی کوشش کی جائیگی ، سابق وزیر ڈی سریدھر بابو نے یہ بات کہی ۔ کانگریس عوام سے دور نہیں ہے ۔ ڈسٹرکٹ کانگریس پارٹی دفتر میں پارٹی رکنیت سازی پروگرام کو شروع کیا گیا اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ چناؤ میں ناکامی سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ضلع میں دو لاکھ سے زائد رکنیت سازی ہونی چاہئے ۔ سریدھر بابو نے کارکنوں کو مشورہ دیا آن لائن سے بھی رکنیت کے حصول کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ عہدوں کیلئے کچھ مفاد پرست افراد پارٹی چھوڑ رہے ہیں ایسے افراد کے پارٹی سے چلے جانے سے پارٹی کا کچھ نقصان نہیں ہونے والا ہے ۔ سابق ایم پی پونم پربھاکر نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ رکنیت سازی حصول کے پروگرام کو ریاست بھر میں کریم نگر حلقہ پارلیمنٹ کو سب سے پہلے مقام پر لائیں گے ۔ 4 دنوں میں حلقہ اسمبلیوں میں رکنیت سازی پروگرام اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔ ڈی سی سی صدر کٹلم مرتنیجم نے صدارت کی ۔ اس پروگرام میں سابق وہپ آرے پلی موہن ، زیڈ پی سابق چیرمین اٹولوری لکشمن کمار ، ڈی سی ایم ایس چیرمین مدوگنٹی سریندر ریڈی ، اربن بنک چیرمین راج شیکھر ، دھرمیا ، مہلا کانگریس ضلع صدر گوگیلا جے سری وغیرہ شریک تھے ۔