کانگریس کی حرکت سے فوج کے حوصلے پست : راجناتھ سنگھ

دادری ؍ بھیوانی (ہریانہ) 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے جنگ بندی خلاف ورزی کے مسئلہ پر سیاست کررہی کانگریس اور دیگر جماعتوں کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسا کرنے سے سکیورٹی فورسیس کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ اُنھوں نے عوام سے خواہش کی کہ ایسی جماعتوں کو سبق سکھائیں۔ دادری اور بھیوانی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ ملک کے عوام کانگریس کو کبھی معاف نہیں کریں گے جو قومی سلامتی سے متعلق حساس موضوع پر سیاست کررہی ہے اور ہماری فوج کے حوصلے پست کررہی ہے۔