کانگریس کی اقتدار پر واپسی کیلئے منت

درگاہ حضرت جہانگیر پیراں ؒ پر پنالہ لکشمیا کی حاضری
حسن آباد۔/26 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر و ریاستی وزیر پنالہ لکشمیا نے آج اپنے حامیوں کے ایک بڑے قافلہ کے ذریعہ ضلع محبوب نگر کے کتور کے ایمن نروا میں واقع حضرت جہانگیر پیراں ؒ کے آستانہ پر حاضری دے کر چادر گل پیش کی نیز ریاست تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی و خوشحالی کے علاوہ کانگریس پارٹی کی ریاست و ملک میں اقتدار پر واپسی کیلئے دعائیں کی۔ اس موقع پر چیریال کے اقلیتی قائدین سید امام الدین، اقبال بیابانی، افروز، محمد قادر شریف کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ احاطہ درگاہ میں سیاست نیوز سے بات کرتے ہوئے مسٹر پنالہ لکشمیا نے اپنی اولیائے کرام سے گہرے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے برسر اقتدار آنے پر دوبارہ حاضری دینے کی منت مانگی۔ انہوں نے بتایا کہ اولیائے اللہ کا فیض و برکات تاقیامت باقی رہیں گے۔ درگاہوں پر حاضری دینے سے روحانی و جسمانی دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔