نئی دہلی 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے آج ریاست کے کانگریس ارکان مقننہ سے ملاقات کی جس سے یہ افواہیں پھیل گئیں کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے عاپ کا کانگریس کے ساتھ اتحاد یقینی ہے۔ تاہم کجریوال نے اپنی قیامگاہ پر پنجاب کے عاپ چیف منسٹر اور 8 لوک سبھا امیدواروں کے ساتھ جن کا اعلان عاپ کرچکی ہے، اِس بات کی پرزور انداز میں تردید کی۔