70 تا 75 سیٹیں : ہاردک
احمدآباد ،28نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں انتخابی سرگرمیوں کے عروج کے دوران پارٹی دار آندولن سمیت کے لیڈر ہاردک پٹیل نے آج دعوی کیا کہ کانگریس اس مرتبہ 22 سال سے اقتدار پر قابض بی جے پی کو ہر ا د ے گی۔انہوں نے دعوی کیا کہ کانگریس
182میں سے 100سیٹیں جیت کر معمولی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ جب کہ اس مرتبہ 150سے زائد سیٹیں جیتنے کا دعوی کرنے والی بی جے پی صرف 70-75 سیٹوں پر سمٹ جائے گی۔
بہار میں دوبارہ جنگل راج :پپو یادو
بھاگلپور،28نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جن ادھیکار پارٹی کے کنوینر اور ممبر پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے بہار کی نتیش حکومت کو قانون و انتظام کے محاذ پر پوری طرح ناکام قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ریاست میں ایک بار پھر قتل عام کا دور شروع ہوگیا ہے ۔مسٹر یادو نے بھاگلپور کے جھنڈا پور تھانہ علاقے میں مہادلت خاندان کے تین لوگوں کے اجتماعی قتل کے معاملے میں جائے واردات کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرت یہوئے کہا کہ مہادلت خاندان کے تین لوگوں کا قتل کوئی قتل نہیں بلکہ قتل عام ہے ۔ انہوں نے اس واردات کی ایس آئی ٹی سے انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مجرموں کو فوراً گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے اور کوئی کچھ نہیں بول رہا ہے