کانگریس کو تنظیمی انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی مزید 6 ماہ کی مہلت

نئی دہلی ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے کل ہند کانگریس کو تنظیمی انتخابات کے انعقاد کیلئے مزید 6 ماہ مہلت عطا کرتے ہوئے ہدایت دی کہ 31 ڈسمبر تک تنظیمی انتخابات کا انعقاد ہوجانا چاہئے۔ سابقہ مہلت 30 جون کو ختم ہونے والی ہے۔ کانگریس پارٹی کی ایک درخواست پر جس میں تنظیمی انتخابات کی تکمیل کیلئے مزید 6 ماہ کی مہلت طلب کی گئی تھی۔ یہ فیصلہ سنایا اور کانگریس کو الٹی میٹم دیا کہ 31 ڈسمبر تک تنظیمی انتخابات مکمل ہوجانی چاہئیں۔ اس کا مطلب یہ ہیکہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کو جاریہ سال کے ختم تک صدر کانگریس سونیا مقرر کردیا جانا چاہئے۔ پارٹی کی سینئر قیادت میں فکرمندی کا اضافہ ہوتا جارہا ہے اور وہ کانگریس نے داخلی طور پر انتظامی تبدیلیوں کا مطالبہ کررہی ہے کیونکہ یوپی میں پارٹی کو زبردست ناکامی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ کانگریس نے کمیشن کے انتخابی شعبہ کو مزید 6 ماہ کی مہلت دینے کیلئے درخواست پیش کی ہے کیونکہ سابقہ آخری مہلت 30 دن کیلئے بہت کم وقت باقی ہے۔ کانگریس پارٹی نے کہا کہ اپنی مختصر مدت میں عملی اعتبار سے تنظیمی انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے کیونکہ پارٹی کو اپنی رکنیت کی فہرست پر نظرثانی کرنا ہے۔ یہ نظرثانی مرکزی اور ریاستی دونوں سطحوں پر کی جاتی ہے۔