کانگریس کو ایس پی ، بی ایس پی سے بات کرنا ہوگا : اکھیلیش یادو صدر سماج وادی پارٹی

چھترپور(ایم پی) ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے آج کہا کہ کانگریس کو بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ ساتھ سماج وادی پارٹی سے بھی بات کرنے کی ضرورت پڑے گی تاکہ تینوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد قائم ہوسکے۔ مدھیہ پردیش کے چھترپور میں آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھیلیش نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کانگریس کے ساتھ اتحاد چاہتی ہے لیکن آخرالذکر کا احساس ہیکہ ایس پی کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ بڑی سیاسی پارٹی کی حیثیت سے کانگریس کی ذمہ داری ہیکہ چھوٹی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے۔ ہم کانگریس کے ساتھ اتحاد چاہتے ہیں لیکن سب سے قدیم سیاسی پارٹی کا ماننا ہیکہ ہم کمزور ہیں۔ اب اتحاد اسی وقت تشکیل پا سکتا ہے جب کانگریس ۔ بی ایس پی اور ایس پی کے بات چیت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے ایم اسمبلی میں کبھی 8 ایم ایل اے تھے اور اس کا ووٹ تناسب بھی اچھا تھا۔