خوف کا ماحول پیدا کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے
نلگنڈہ ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : کانگریس پارٹی کو اقتدار حاصل ہونے پر ریاست سے قتل و غارت گری ، غیر اصولی طور پر چندوں کی اصولی کا سلسلہ بند ہوجائے گا ۔ اسمبلی انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کے امیدواروں نے بے دریغ طور پر پیسے اور شراب کی تقسیم عمل میں لاتے ہوئے سیاسی ماحول کو پراگندہ کردیا ہے ۔ یہ بات سابقہ ریاستی وزیر و رکن اسمبلی مسٹر کے وینکٹ ریڈی نے اپنی رہائش گاہ پر صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی ۔ کامیابی سے قبل ہی دھمکیاں اور خوف کا ماحول پیدا کرنے والے کس طرح کامیاب ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہر دن ڈر و خوف ماحول بنانے والے امیدوار ہی میرے حریف رہنے پر شدید دکھ ہورہا ہے اور کہا کہ انتخابات کے دوران اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ مسٹر کے پردھرنا دینا اور اپنی لڑکی جس کی صحت ناسازی ہے کے ساتھ احتجاج کرنے کو اوچھی حرکت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے عائد کردہ الزامات سے متعلق بتایا کہ 20 سالہ دور انہوں نے حلقہ کی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر بجٹ کروایا اور تعلیمی میدان میں نوجوانوں کو تعلیم دلانے کی غرض سے یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ایا یہ ترقی ٹی آر ایس سربراہ کو دیکھائی نہیں دیتی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی جلسہ میں کارگزار چیف منسٹر کو ایک مسلم نوجوان نے 12 فیصد تحفظات سے متعلق حکومت کے وعدے کو یاد دلانے پر اس نوجوان کو برجستہ جواب دینے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ رائے دہی سے قبل ہی اپنی امکانی شکست کو تسلیم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو اقتدار حاصل ہوگا اور میری بھی 5 ویں مرتبہ کامیابی حاصل ہوگی ۔ اس پریس کانفرنس میں سابق رکن اسمبلی نکریکل سی لنگیا نائب صدر نشین بلدیہ بی سرینواس ریڈی و دیگر موجود تھے ۔۔