کانگریس کوووٹ دینے پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے نے ایک آدمی کو پیٹ ڈالا ۔ 

ساگر ( مدھیہ پردیش ) مدھیہ پردیش کے ساگر شہر سے رکن پارلیمنٹ لکشمی نارائن یادو کے بیٹے سدھیر یادو آج پولیس نے ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

سدھیر یادو پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو مبینہ طورپر مارا پیٹا ہے کیونکہ اس نے کانگریس پارٹی کو ووٹ ڈالا ہے۔ یادو نے حلقہ اسمبلی سرکھی سے بی جے پی کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیاتھا ۔ متاثرہ شخص دیپک نے کہا کہ میں نے جیسے ہی پولنگ بوتھ سے ووٹ ڈال کر باہر آیا تو سدھیر یادو نے مجھ سے پوچھا کہ تم نے کسے ووٹ ڈالا ؟ میں نے جواب میں کہا کہ کانگریس پارٹی کو ۔ میں نے جیسے ہی یہ کہا یادونے مجھے مارناپیٹناشروع کردیا اور اس کے ساتھ مزید ۱۰۔۱۲ لوگ بھی تھے انہوں نے بھی مجھے مارا پیٹا۔‘‘

یادو کے وکیل نے بتایا کہ یادو کی ضمانت کی درخواست کورٹ نے خارج کردیا ہے۔