کانگریس کرناٹک میں برسراقتدار آئے گی : سدارامیا

بنگلورو۔6مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یدی یورپا اور کمارا سوامی دونوں یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ برسراقتدار آئیں گے ۔ اگر آپ بھی بی جے پی کے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو پتہ چلے گا کہ اہم انتخابات میں اس پارٹی نے ایک بھی نشست پر کامیابی حاصل نہیں کی ہے ۔ سدارامیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ کانگریس ‘ کرناٹک میں بھاری اکثریت سے برسراقتدار آئے گی اور معلق اسمبلی وجود میں نہیں آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مابعد انتخابات جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی کیونکہ کانگریس کو درکار اکثریت حاصل ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان انتخابات میں ان کا مقابلہ یدی یورپا سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی ان کو مودی کا حریف سمجھتی ہے تو وہ کچھ بھی نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ تازہ سیاسی حالات سے یہ معلوم ہورہا ہے کہ بی جے پی اور جے ڈی ایس کے درمیان مفاہمت ہوچکی ہے ۔