حسینی والا 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ادعا کیا کہ یو پی اے حکومت کا کوئلہ اسکام بہت بڑا ہوسکتا ہے ۔ اس اسکام میں ابتدائی نقصانات کا تخمینہ 1.76 لاکھ کروڑ تھا تاہم یہ بہت زیادہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے 204 کوئلہ بلاکس میں صرف 20 بلاکس کے ہراج کے ذریعہ دو لاکھ کروڑ روپئے حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے ہند ۔ پاک سرحد پر ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ یو پی اے دور حکومت میں یہ اسکام سامنے آیا تھا ۔ کرپشن نے ہمارے ملک کو تباہ کردیا ہے ۔ یو پی اے حکومت نے بڑا گناہ کیا ہے ۔