بھوبنیشور ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بھوبنیشور میونسپل کارپوریشن کے 8 جنوری کو منعقد شدنی انتخابات کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے اورانتخابی مہمات، آج اختتام پذیر ہورہی ہیں، وہیں اپوزیشن کانگریس نے خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے والوں کیلئے مفت برقی سربراہی کا وعدہ کیا ہے جبکہ حکمراں جماعت بی جے پی نے اپنے ووٹرس سے ریاست میں عام ترقی کا وعدہ کیا ہے۔
دریں اثناء مرکزی وزیر سریکانت جینا نے کہا کہ اگر کانگریس نے بلدی انتخابات جیت لئے تو ایسے غریب لوگ جو 200 یونٹ سے کم برقی استعمال کرتے ہیں، انہیں برقی مفت سربراہ کی جائے گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے سلم میں رہنے والے بچوں کیلئے انگریزی میڈیم اسکولس کھولے جانے کا بھی وعدہ کیا۔