نئی دہلی ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگرسی نے آج لوک پال انتخابی کمیٹی کے اجلاس کا جاریہ سال میں پانچویں مرتبہ بائیکاٹ کیا۔ کانگریس نے کہا کہ وہ کمیٹی کا اس وقت تک بائیکاٹ جاری رکھے گی جب تک کہ واحد سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے قائد کو کل وقتی رکن کمیٹی نہیں بنایا جاتا۔ لوک سبھا میں کانگریس کے قائد ملک ارجن کھرگے نے وزیراعظم نریندر مودی سے اپنے فیصلہ سے واقف کرواتے ہوئے ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔ انتخابی کمیٹی ایک تلاش کمیٹی قائم کرے گی تاکہ انسداد جعلسازی ثالث کے عہدہ پر تقرر کیلئے 9 ناموں کی سفارش پیش کرے۔ حکومت انتخابی کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی مدعوئین کو شامل کرنا جاری رکھے گی حالانکہ وہ اس حقیقت سے واقف ہیکہ لوک پال قانون 2013ء کی دفعہ 4 کے تحت اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ قبول کرنا جبکہ اس کو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا حق نہ ہو کالعدم قرار پاتا ہے۔